تیسرا پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 5 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

بدھ 17 فروری 2021 18:38

تیسرا پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 5 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہو گا
ِاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2021ء) پاکستان پیرا آرچری کے زیراہتمام تیسرا پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 5 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں گے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے آرچر اپنے ناموں کا اندراج 28 فروری تک کرواسکتے ہیں اور ٹورنامنٹ 6 مارچ تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 17/02/2021 - 18:38:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :