شعیب اختر کی کیریئر کی یادگار ترین 2 گیندوں کو 22 سال مکمل

راولپنڈی ایکسپریس نے 1999ء میں کولکتہ ٹیسٹ میں لگاتار دو گیندوں پر راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو کلین بولڈ کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2021 16:06

شعیب اختر کی کیریئر کی یادگار ترین 2 گیندوں کو 22 سال مکمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 فروری 2021ء ) دنیا کے تیز ترین فاسٹ بائولر شعیب اختر کے بھارت کے دو بہترین بلے بازوں راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو لگاتار دو گیندوں پر بولڈ کرنے کو 22 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ شعیب اختر اپنے وقت کے تیزترین باؤلر تھے اور بہت سے بلے بازوں کے لئے دہشت کی علامت رہے ۔ جب بھی گرین شرٹس نے ہندوستان کا مقابلہ کیا تو شعیب اختر نے ہمیشہ غیرمعمولی تیز بائولنگ کی ۔

بدھ کے روز شعیب اختر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اس کی ویڈیو شیئر کی، یہ میچ پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں 16 سے 20 فروری 1999ء تک ہوا تھا۔ شعیب اختر نے انسٹاگرام پر لکھا ’22 سال پہلے ،آج کے دن! کیا یادیں ہیں؟‘۔

یہ 21 فروری کی بات ہے جب راولپنڈی ایکسپریس نے پہلے 93 گیندوں میں 24 رنز بنانے والے راہول ڈریوڈ کو کلین بولڈ کیا،ان کے آئوٹ ہونے کے بعد بھارت کے سب سے خطرناک بلے باز سچن ٹنڈولکر میدان میں آئے تاہم پوری دنیا کے پاکستانی شائقین اس وقت خوشی سے چھلانگیں لگانے لگے جب شعیب اختر نے پہلی ہی گیند پر ٹنڈولکر کو شاندار ان سوئنگ گیند پر کلین بولڈ کردیا۔

(جاری ہے)

سابق سپیڈ سٹار کو اس کے بعد خوشی سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب ٹنڈولکر اپنی بکھری ہوئی سٹمپس کے سامنے سے گزر کر پوویلین کی جانب جاتے دکھائی دیتے ہیں ۔ شعیب اختر نے اس میچ میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پہلی اور دوسری اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ 46 رنز سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 18/02/2021 - 16:06:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :