ڈیل سٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے 2 میچز سے باہر

پروٹیز پیسر کی جگہ حسان خان سکواڈ میں شامل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے عاکف جاوید کی جگہ ذیشان ضمیر کی خدمات حاصل کرلیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2021 17:16

ڈیل سٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے 2 میچز سے باہر
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 فروری 2021ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے 2 میچز میں جنوبی افریقی فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کی خدمات سے محروم رہے گی جو فیملی کمٹمنٹ کے باعث ابھی تک فرنچائز کو جوائن نہیں کرسکے ہیں ۔ سپلیمنٹری کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے 37 سالہ ڈیل سٹین کے 22 فروری کو کراچی پہنچنے کی امید ہے جس کے بعد وہ ضروری ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے بعد بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آل راؤنڈر حسان خان کو ڈیل سٹین کی جگہ عارضی طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بائولر عاکف جاوید ایک سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ پی ایس ایل 6 کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ، فاسٹ بائولر ذیشان ضمیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں عاکف جاوید کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا اور پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،10 مارچ سے لیگ لاہور منتقل ہوجائے گی جہاں پلے آف مرحلے سمیت 14 میچز کھیلے جائیں گے۔                                                                                               
وقت اشاعت : 18/02/2021 - 17:16:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :