استحکام پاکستان سپورٹس فیسٹول کی جنرل ٹرافی گورنمنٹ کالج پشاورنے حاصل کی

ہاکی،تھروبال،رسہ کشی،بیڈمنٹن،باسکٹ بال ،ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے جیت کر کارنامہ انجام دیا

جمعرات 18 فروری 2021 20:59

استحکام پاکستان سپورٹس فیسٹول کی جنرل ٹرافی گورنمنٹ کالج پشاورنے حاصل کی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2021ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میںکھیلوںکے مقابلے تواترکیساتھ جاری ہیں،لڑکوں کے مابین منعقدہ انٹر کالجزسپورٹس فیسٹول میںگورنمنٹ کالج پشاور کے طلبہ نے جاندارکھیل پیش کرتے ہوئے جنرل ٹرافی جیت لی۔کالج کے پرنسپل نصر اللہ خان نے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن حسن خان اور طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

پشاور میں جاری استحکام پاکستان کے انٹرکالجز کھیلوں کے مقابلوںمیں گورنمنٹ کالج پشاور،گورنمنٹ کالج متھرا،گورنمنٹ کالج وڈپگہ،گورنمنٹ کالج ناگمان،گورنمنٹ کالج جمرود،لنڈی کوتل اورگورنمنٹ کالج حیات آباد سمیت مختلف کالجزکی ٹیموںنے حصہ لیا۔گورنمنٹ کالج پشاور کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے والی بال کے فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج پشاور نے لنڈی کوتل کی ٹیم اوررسہ کشی کے فائنل میں گورنمنٹ کالج ناگمان کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا،اسی طرح بیڈمنٹن کے ایونٹ میں گورنمنٹ کالج متھراہ کوشکست دی،ٹیبل ٹینس کے فائنل میںگورنمنٹ کالج حیات آباد اورتھروبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میںگورنمنٹ کالج وڈپگہ کوشکست دیدی،باسکٹ بال کے فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور نے گورنمنٹ کالج لنڈی کوتل کو ہرایا،ہاکی مقابلوںکے فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج پشاورنے گورنمنٹ کالج لنڈی کو تل کوشکست سے دو چار کرتے ہوئے تمام جنرل ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اس شاندارکامیابی پر گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل نصر اللہ خان نے طلبہ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس حسن خان کی قیادت اور بہترین تیاری کے بدولت طلبہ اپنی شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کالج کی نیک نامی میں کلیدی رول پلے کیا،انہوںنے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن جیتنے والے طلبہ کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب منعقد کرانے کا اعلان کیا۔

انہوںنے aکہاکہ اللہ کا فضل ہے گورنمنٹ کالج پشاور میںطلبہ کو بہترتعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ مواقع فراہم کئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے پشاور بلکہ صوبے کی تعلیمی اداروں کے مابین کھیلوںکے مقابلوںمیں گورنمنٹ کالج پشاور کا ایک مقام ہے اور ہماری بھر پور کوشش ہوگی اس اعزازکادفاع بہتر طریقے کیاجائے۔
وقت اشاعت : 18/02/2021 - 20:59:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :