پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں نئی ہاکی آسٹروٹرف کا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن کمیٹی قائم

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں نئی ہاکی آسٹروٹرف کا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو جلد ہی مختلف شہروں اور اضلاع میں نئی آسٹروٹرف کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2021 18:17

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں نئی ہاکی آسٹروٹرف کا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن کمیٹی قائم
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں نئی ہاکی آسٹروٹرف کا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو جلد ہی مختلف شہروں اور اضلاع میں نئی آسٹروٹرف کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کی انسپکشن کمیٹی کے کنوینئیر وخیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے گزشتہ روز پشاور میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ جلد ہی انسپکشن کے شیڈول کا اعلان کیاجائے گا ان کے ہمراہ انسپکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں سابق اولمپئن رحیم خان اور سابق انٹرنیشنل پلیئر یاسراسلام شامل ہیں'گزشتہ روز انسپکشن کمیٹی کے کنوینئر سید ظاہر شاہ کے ہمراہ انٹرنیشنل پلیئر و ممبر کمیٹی یاسر اسلام نے واضح کیا ہے کہ انسپکشن میں معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا 'کنوینئر سید ظاہر شاہ نے کہا کہ لیولنگ'سرفیس'بیس ہر چیز کا معائنہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ آسٹروٹرف کو بھی دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد انسپکشن کمیٹی تمام وزٹ مکمل ہونے کے بعداپنی جامع رپورٹ پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ قوم کے پیسے کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہماری یہی کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو بہترین اور عالمی معیار کے مطابق کھیلوں کی سہولتیں میسر ہوں اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیںکی جائے گی انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ان منصوبوں میں کوئی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اسے سامنے لائیں گے انہوں نے کہا کہ چارسدہ'اسلامیہ کالج پشاور 'ڈی آئی خان' سوات اور دیگر جگہوں پر آسٹروٹرف کا جائزہ لیا جائے گا جس کے لئے جلد ہی شیڈول کا اعلان کریں گے ۔

وقت اشاعت : 18/02/2021 - 18:17:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :