دنیا کے مقبول ترین کھیل "کیوب"کی چالیس ویں سالگرہ

جمعرات 24 اپریل 2014 14:33

دنیا کے مقبول ترین کھیل "کیوب"کی چالیس ویں سالگرہ

نیوجرسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) دنیا بھر میں مقبول کھیل "کیوب" کی چالیسویں سالگرہ آگئی۔ اس موقع پر امریکی شہر نیو جرسی میں خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف رنگوں کے ہیر پھیرکا دلچسپ کھیل 'کیوب' دنیا بھرمیں مقبول ہے، چوکور ڈبے کے چوکور خانوں کا گھماؤ پھراؤ چالیس سال سے تفریح کا خوب سامان مہیا کر رہا ہے۔ چالیسویں سالگرہ پر نیوجرسی میں 'کیوب' کے اعزاز میں نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہرطرز اور سائز کے 'کیوب' یہاں شائقین کی دلچسپی کیلئے موجود ہیں، 'کیوب ' کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔ کہیں ہاتھوں کی جادوگری ہے، کہیں روبوٹ کی مشین گری ہے اور کمپیوٹر پر بھی یہ کھیل آتے جاتے رنگ دکھا رہا ہے۔ س

وقت اشاعت : 24/04/2014 - 14:33:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :