یو ایس جی سی اور المسلم فٹ کلب نے کمشنر چیلنج کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 19 فروری 2021 14:59

یو ایس جی سی اور المسلم فٹ کلب نے کمشنر چیلنج کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2021ء) یو ایس جی سی اور المسلم فٹ کلب نے کمشنر چیلنج کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈویژنل سپورٹس کمیٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے میونسپل سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں یو ایس جی سی کلب نے نشتر ایف سی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سٹرائیکر سہیل نے گول کرکے نشتر کلب کو برتری دلا دی۔ 60 ویں منٹ میں یو ایس جی سی کو پینلٹی  ملی جس پر حسیب نے گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں ڈیفینڈر معید کو ایک چانس ملا جس پر انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور گیند گول پہنچا کر یو ایس جی سی کو فتح دلا دی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں المسلم کلب نے پاک شاہین ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد 1-0  سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے ہاف میں المسلم کلب کے نصیب اللہ نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔
وقت اشاعت : 19/02/2021 - 14:59:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :