سر ویوین رچرڈز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہونگے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست رواں سال گلیڈی ایٹرز سکواڈ کا حصہ نہیں بنیں گے،انہوں نے کوویڈ 19 کی سنگین صورتحال کے پیش نظر گھر رہنے کا فیصلہ کیا ہے: فرنچائز کا بیان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2021 16:56

سر ویوین رچرڈز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہونگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 فروری 2021ء ) کوویڈ 19 کے سبب سر ویوین رچرڈز اس سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 68 سالہ سر ویوین رچرڈز پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے بعد سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور لیجنڈری کرکٹر کو کوئٹہ کے کیمپ میں انتہائی طاقت ور اور بااثر شخص کے طور پر جانا جاتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست سر ویوین رچرڈز رواں سال پی ایس ایل میں گلیڈی ایٹرز سکواڈ کا حصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ انہوں نے پوری دنیا میں کوویڈ 19 کی سنگین صورتحال کے پیش نظر گھر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے ٹیم پر سر ویوین رچرڈز کے اثرات کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد کوئٹہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سر ویوین رچرڈز نے COVID-19 کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ اس مشکل وقت میں دوسرے ملک کا سفر کرنا غیر محفوظ ہوگا۔ کوئٹہ کے مالک ندیم عمر نے ویوین رچرڈز کے پی ایس ایل 6 کے لیے کیمپ کا حصہ نہ بننے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ وہ ہمیشہ ہمارے کیمپ میں ایک اہم شخص رہے ہیں، ہم سب ان کی کمی محسوس کریں گے اور ان کے بغیر ہمارا ڈاگ آؤٹ ویران نظر آئے گا‘۔
وقت اشاعت : 19/02/2021 - 16:56:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :