باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے جائینگے ،کمشنر میرپورخاص عبد الوحید شیخ

جمعہ 19 فروری 2021 20:26

باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے جائینگے ،کمشنر میرپورخاص عبد الوحید شیخ
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2021ء) کمشنر میرپورخاص عبدالوحیدشیخ نے اعلان کیا ہے کہ میرپور خاص ڈویژن میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ڈویژن انتظامیہ بھرپورمدد کرے گی اور دنیا کے اس مقبول کھیل کے فروغ کے لئے میرپورخاص ڈویژن میں میری ذاتی مد د بھی شامل ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم کشمیر ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ ٹنڈ و جام کی فاتح میرپورخاص ٹیم کے افراد میں دئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالئے میں ڈپٹی کمشنر سلامت ایڈمنسٹریٹر شاہدہ پروین اور صدر MDBA میجر مسروربیگ مرزا نے بھی شرکت کی کمشنر نے کہا کہ یہ مقام مسرت ہے کہ یوم کمشنر کے نام سے محکمہ کھیل اور PSWA اور SAU کے زیر اہتمام آل سندھ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں میرپورخاص کی رسائی حاصل کرسکیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میرپورخاص میں یہ کھیل مقبولیت کے عروج پر ہے اور میں آج یہ احکامات بلدیہ اور دیگر اداراوں کودے رہا ہوں کہ باسکٹ بال کورٹ کو خوبصورت انداز میں تعمیر کیا جائے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انشاء اللہ جلد ہی کمشنر کپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا انہوں نے سیکریٹری کھیل سید امیتاز علی شاہ کو سندھ میںکھیلوں کے فروغ میں بے مثال کردارادا کرنے پر زبردست خراج تحسین ادا کیا کمشنر میرپورخاص نے ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان سیکر یٹر ی انوار حسین خانزادہ کو بھی بے مثال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباددی کمشنر میرپورخاص نے اس موقع پر MDBA کی جانب سے دونوں ٹیموں میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر PSWA کی جانب سے مرحوم ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد میمن جوکہ کروناکی وجہ سے انتقال کرگئے تھے انکی یاد میں اپریل کے پہلے ہفتے میں تین شہروں کی سیریز جس میں میرپورخاص ، حید ر آباد اور ٹنڈو اللہ یار ہونگے کرانے کا اعلان کیا ۔

وقت اشاعت : 19/02/2021 - 20:26:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :