گوبز پینٹس پنجاب اوپن ٹینس چمپئن شپ کے چوتھے روز چھ میچز کھیلے گئے

جمعہ 19 فروری 2021 22:56

گوبز پینٹس پنجاب اوپن ٹینس چمپئن شپ کے چوتھے روز چھ میچز کھیلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2021ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گوبز پینٹس پنجاب اوپن ٹینس چمپئن شپ کے چوتھے روز چھ میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

مینز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں محمد عابد نے احمد کامل کو 6-2, 6-4 سے جبکہ ہیرا عاشق نے عمران بھٹی کو 6-3, 6-7, 10-6 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 10 کے سیمی فائنلز میں عبدالرحمان نے محمد عمر کو 6-0 سے جبکہ ہیرا نے فجر فیاض کو 6-2 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔انڈر 12 سیمی فائنلز میں امیر مزاری نے زوہیب افضل کو 4-1, 4-1 سے جبکہ ہانیہ منہاس نے عمر جواد کو 5-3, 4-1 سے ہرا دیا۔ فائنلز آج کو کھیلے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 19/02/2021 - 22:56:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :