سوار محمد حسین شہید نشان حیدر ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے شروع ہو گا

ہفتہ فروری 14:45

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ہفتے شالیمار کلب، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری و سابق کپتان ڈیوس کپ انعام الحق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سینئر اور جونیئر کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن 20 فروری تک کرواسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ہر ماہ شہیداء کے نام ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں، انعام الحق نے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین کو ان شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ 1971کی جنگ میں سوار محمد حسین نے ظفر وال شکرگڑھ سیکٹر میں بہادری اور جرات کا شاندار مظاہرہ کیا۔سوار محمد حسین نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینک تباہ کیے اور دشمن کوشدید نقصان پہنچایا، ہمارے شہداء ہمارے ہیروہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/02/2021 - 14:45:07

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments