اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ کل کھیلے جائیں گے

ہفتہ 20 فروری 2021 14:45

اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) اکبر فٹ بال کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ کل اتوار کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میچ میں ینگسٹرز کلب کا مقابلہ گلگت بلتستان کلب سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ یونائیٹڈ کلب اور آزاد جموں و کشمیر کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اسلام آباد چیلنج کپ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ،گروپ اے میں اکبر کلب، پی ای ایف چیئزر کلب، ترمڑی کلب، بلتستان کلب، گروپ بی میں ہما کلب، بولان کلب، آزاد جموں و کشمیر اور یونائیٹڈ کلب، گروپ سی میں راوی کلب، ینگسسٹرز کلب، گلگت بلتستان کلب اور کیپٹل رضوان کلب، گروپ ڈی میں اسلام اکیڈمی کلب، ایلیٹ کلب اور بار کہو یونائیٹڈ کلب، گروپ ای میں گنگال کلب، جی ایٹ یونائیٹڈ کلب اور رمنا کلب، گروپ ایف میں غوری کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، رائل کلب اور ماڈل ٹاؤن کلب، گروپ جی میں قائداعظم کلب، ایور گرین کلب اور یوتھ پاور کلب جبکہ گروپ ایچ میں کرن کلب، سوہان کلب اور ذیشان کلب شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/02/2021 - 14:45:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :