ْسوار محمد حسین شہید نشان حیدر ٹینس ٹورنامنٹ شروع،کل کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے جائینگے

پیر فروری 15:05

ْسوار محمد حسین شہید نشان حیدر ٹینس ٹورنامنٹ شروع،کل کوارٹر فائنل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) پنجاب لان بال ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوار محمد حسین شہید نشان حیدر ٹینس ٹورنامنٹ شالیمار کلب، راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کاافتتاح میجر سید ابتشام شفقت نے کیا، اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری و سابق کپتان ڈیوس کپ انعام الحق بھی موجود تھے، ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں حارث نعیم، ایان علی، آصف خان، عادل محمود، مومن خان اور محمد ابراہیم نے اپنے ، اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، (آج) منگل کو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے،انعام الحق نے کہا کہ ہم ہر ماہ شہیداء کے نام ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 1971کی جنگ میں سوار محمد حسین نے ظفر وال شکرگڑھ سیکٹر میں بہادری اور جرات کا شاندار مظاہرہ کیا۔سوار محمد حسین نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینک تباہ کیے اور دشمن کوشدید نقصان پہنچایا، ہمارے شہداء ہمارے ہیروہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/02/2021 - 15:05:27

Your Thoughts and Comments