پی سی بی نے غیرقانونی طور پر قبضہ شدہ ایل سی سی اے گراؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

51 کنال اراضی پر پھیلا ہوا گراؤنڈ قذافی سٹیڈیم کے قریب واقع ،زمین کی قیمت 8 ارب روپے کے لگ بھگ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 فروری 2021 15:15

پی سی بی نے غیرقانونی طور پر قبضہ شدہ ایل سی سی اے گراؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) گراؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ یہ گراؤنڈ 51 کنال اراضی میں پھیلا ہوا ہے اور قذافی سٹیڈیم کے قریب واقع ہے جب کہ اس کی زمین کی قیمت 8 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ اس پر ایک مقامی کلب نے غیر قانونی قبضہ کیا تھا تاہم اب گراؤنڈ کو کلب سے واپس لے لیا گیا تھا اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں آپریشن ہونے کے بعد اسے پی سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے میچز کے باعث اس گرائونڈ کا نیٹ بند ہوجائے گا ۔ گراؤنڈ بائیو سیکیور بلبل کا حصہ ہوگا کیونکہ پی ایس ایل ٹیمیں یہاں آکر پریکٹس کریں گی۔ پی سی بی کے عہدیدار کلبوں کے لئے متبادل مقامات فراہم کریں گے جہاں وہ تربیت جاری رکھ سکتے ہیں۔ پی سی بی نے ضلعی حکومت سے ایل سی سی اے گراؤنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ ایل سی سی اے کو تحلیل کرنے کے بعد اسے ایک مقامی کلب نے سنبھالا تھا۔                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 22/02/2021 - 15:15:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :