سکوائش اسکلزچیلنج وڈیو مقابلے اور یوم کشمیر اسکوائش فیسٹیول میچ کی تقسیم انعامات

میجرمحمد طلحہ خان مہمان خصوصی تھے غلام محمد خان ، اسدعباد علی ، ناظم ظہیر اور کوچ جہانگیرخان موجود تھے

پیر 22 فروری 2021 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م CAA کے تعاون سے اسکوائش اسکلز چیلنج وڈیومقابلے کی تقریب تقریب تقسیم کا انعقاد CAA اسکوائش کورٹ قائد اعظم ایئرپورٹ پر ہوا اس موقع پر یوم کشمیر اسکوائش فیسٹیول میچ بھی کھیلاگیا جس میں مبشرعلی نے اسد خان کو 7-11,6-11,11-6,11-7 اور11-5 سے شکست دے دی اس موقع پر پاکستان آرمی کے میجر محمد طلحہ مہمان خصوصی تھے جہنوں نے انعامات تقسیم کئے تقریب میں کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوآرڈینٹر غلام محمد خان آرگنائزر اسد عباد علی کوچ جہانگیر خان جونیر اور کو آرڈینٹر ناظم ظہیر بھی موجود تھے اس کو رس میں تقریباً75 کوچیز نے شرکت کی جس میں پہلی پوزیشن سینٹ مائیکل اسکول کے احدبٹ دوسری پوزیشن PAF کالج ملیر سید عمار علی اور تیسری پوزیشن اقرااسکول کے عبدالحفیظ نے حاصل کی مہمان خصوصی میجر محمد طلحہ خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاء اللہ اسکوائش کھیل کے فروغ کے لئے جو مدد کرسکتا ہوں کرونگا اور اسکوائش کے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر مدد کرینگے غلام محمد خان نے کہا کہ میں کمشنر کراچی اور محکمہ کھیل سند ھ سے CAA اسکوائش کورٹ کی تزین و آرائش کے لئے بات بھی کرونگا اور میری اوولین کوشش ہوگی کہ سیکریٹری کھیل سید امتیاز علی شاہ صاحب جوکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے شب وروز محنت کررہے ہیں انکو اس کورٹ کا دورہ بھی کرائو ں اور یوم پاکستان کے موقع پر ایک بے مثال نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے آخرمیں مہمان خصوصی نے کوچیز اور کھلاڑیوں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیںیادرہے کہ کورس کا افتتاح ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حکومت پاکستان افتخارعلی شالوانی نے کیا تھا۔

وقت اشاعت : 22/02/2021 - 23:33:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :