فاسٹ بائولر اومیش یادیو انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ کے لئے بھارتی سکواڈ میں شامل

منگل 23 فروری 2021 13:35

فاسٹ بائولر اومیش یادیو انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ کے لئے بھارتی سکواڈ میں شامل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2021ء) بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول  بورڈ (بی سی سی آئی) نے  کہا کہ فاسٹ بائولراومیش  یادیو کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لئے بھارتی  ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیا ن میں  کہا ہے  کہ اومیش 21 فروری کو احمد آباد کے موتیرا سٹیڈیم میں فٹنس ٹیسٹ کے لئے حاضر ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس کو پاس کرنے کے بعد ان کو انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔  اومیش کی شمولیت کے بعد  شاردال ٹھاکر کو بھارت میں جاری وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے کے لئے سکواڈ سے ریلیز  کردیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا احمد آباد میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز  1-1 سے برابر ہے اور سیریز اکا تیسرا ٹیسٹ میچ پرسوں بدھ سے  موتیرا کے سردار پٹیل سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 13:35:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :