ینگ مین کلب سوات آل پاکستان وائٹ ہاو ٴس فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

منگل فروری 14:59

ینگ مین کلب سوات آل پاکستان وائٹ ہاو ٴس فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) ینگ مین کلب سوات، منظور کلب صوابی کو شکست دے کر آل پاکستان وائٹ ہائوس فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل پرسوں جمعرات کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز صوابی میں جاری ٹورنامنٹ کا ایک اہم کوارٹر فائنل میچ ینگ مین کلب سوات اور منظور کلب صوابی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ مین کلب نے منظور کلب کو 4-2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، وقفے تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف میں ینگ مین کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 4-2 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے رحیم اللہ نے دو گول جبکہ زکریا اور انعام نے ایک ، ایک گول کیا،منظور کلب کی جانب سے عثمان اور اقرار نے ایک، ایک گول کیا، ینگ مین کلب کے کوچ محمد ایاز خان نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگر کھلاڑی اسی طرح متحد ہوکر جذبے کے ساتھ کھیلے کو تو ینگ مین کلب بآسانی فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ینگ مین کلب کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 14:59:55

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments