علیم ڈار کی عدم دستیابی ، پی ایس ایل میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی

منگل فروری 15:01

علیم ڈار کی عدم دستیابی ، پی ایس ایل میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) علیم ڈار کی عدم دستیابی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق علیم ڈار افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔علیم ڈار اب 23 اور 24 فروری کے شیڈول لیگ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔اسی طرح 12، 13، 14 اور 15 مارچ کو شیڈول میچز میں علیم ڈار کی جگہ ضمیر حیدر، راشد ریاض اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 15:01:41

Your Thoughts and Comments