نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز کی خامیوں پر کام شروع

منگل 23 فروری 2021 15:01

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز کی خامیوں پر کام شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیسٹ کرکٹرز کی خامیوں پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کام شروع کردیا ہے،عابد علی، عمران بٹ، فاسٹ بولر محمد عباس کے ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹرز میں مہارت ہے، ٹیکنیک بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں، بیٹسمینوں کو درست انداز میں کھڑے ہونے، بال پھینکے جانے کا انتظار سکھا رہا ہوں۔محمد یوسف نے کہا کہ عابد علی اورعمران بٹ کے توازن کو بہتر کر رہے ہیں، بینچ اسٹرنتھ کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں بلایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 15:01:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :