مصباح ، یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ’آئوٹ آف فارم‘ کھلاڑیوں پر کام کرنے میں مصروف

کرکٹرز میں مہارت ہے، تکنیک بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں،عابد علی اورعمران بٹ کے توازن کو بہتر کر رہے ہیں: بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2021 16:03

مصباح ، یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ’آئوٹ آف فارم‘ کھلاڑیوں پر کام کرنے میں مصروف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 فروری 2021ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے این ایچ پی سی میں آئوٹ آف فارم کھلاڑیوں کو بہتر بنانے پر کام کرنا شروع کر دیا۔ مصباح اور یوسف ٹیسٹ کرکٹرز عمران بٹ ، محمد عباس اور عابد علی کی مدد کرتے ہوئے دکھائے گئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ لیجنڈ محمد یوسف کے مطابق کرکٹرز میں مہارت ہے، تکنیک بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں، بیٹسمینوں کو درست انداز میں کھڑے ہونے، بال پھینکے جانے کا انتظار سکھا رہا ہوں، عابد علی اورعمران بٹ کے توازن کو بہتر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کے لیے ایک نظام لانا چاہتے ہیں، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے کھلاڑیوں کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے بھی این ایچ پی سی پلان میں تجاویز دی ہیں۔ بینچ پربیٹھے کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کے لئے بھی منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 16:03:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :