سہیل تنویر کو ٹارگٹ کرنے کا پہلے ہی ارادہ کرچکا تھا، گریگوری

گریگوری نے سہیل تنویر کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں 19 رنز بناکر فتح کا راستہ صاف کردیا تھا، رپورٹ

منگل 23 فروری 2021 18:13

سہیل تنویر کو ٹارگٹ کرنے کا پہلے ہی ارادہ کرچکا تھا، گریگوری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) لیوس گریگوری نے کہا ہے کہ انھوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں سہیل تنویر کے اوور کا انتظار کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوس گریگوری نے کہا کہ انھوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں سہیل تنویر کے اوور کا انتظار کیا تھا، آخری 2 اوورز میں یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 20 رنز درکار تھے ، گریگوری نے سہیل تنویر کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں 19 رنز بناکر فتح کا راستہ صاف کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سہیل تنویر کے ساتھ کئی برس قبل سمرسیٹ میں کھیل چکا ہوں، اسی لیے میں نے انھیں ہی نشانہ بنانے کا ارادہ کیا تھا، گریگوری نے اس مقابلے میں 2 وکٹیں بھی لی تھیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے میچ میں کامیابی سے آنے والے مقابلوں کیلیے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 18:13:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :