شاہ فیصل کالونی کی معروف ٹیم اُسامہ فٹ بال کلب نے سیون سیڈ ٹرافی اپنے نام کرلیا

منگل 23 فروری 2021 18:30

شاہ فیصل کالونی کی معروف ٹیم اُسامہ فٹ بال کلب نے سیون سیڈ ٹرافی اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) لانڈھی شیرپائو کالونی ینگ مظفرآباد گرائونڈ پر منعقدہ سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں پر مشتمل معروف ٹیم اُسامہ فٹ بال کلب نے فائنل معرکہ میں مضبوط حریف برما آفریدی کو شکست دیکر ٹڑافی اپنے نام کرلی فائنل مقابلہ 2کے مقابلے میں 3گول سے اُسامہ فٹ بال کلب نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

اُسامہ فٹ بال کلب کے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ٹیم اپنی کامیابی کا تسلسل جاری رکھے گی ۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 18:30:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :