ہنڈ ا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اومیگا اور ممبااسکواڈ گروپ چمپئین او ر کواٹرفائنل میں پہنچ گئیں

منگل 23 فروری 2021 18:30

ہنڈ ا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ اومیگا اور ممبااسکواڈ گروپ چمپئین او ر کواٹرفائنل میں پہنچ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت اور PSWA کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہنڈ ا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ان میچوں کے اختتام پر اومیگا کلب اور ممبااسکواڈ اپنے اپنے گروپوں کی نہ صرف چمپئین ہوگئیں بلکہ کواٹر فائنلز مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے میچ میں اومیگا کلب نے بلیک ممباکارساز کو 42-45 پوائنٹس سے شکست دے دی اومیگا کلب کی جانب سے انس اظہرنے 17 عباس عابد کے کے نے 15 اور عمر خواجہ نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ بلیک ممباکارساز کی جانب سے محمد بہزار نے 14 محمد آصف نے 12 اور علی چن نے 10 پوائنٹس اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ممبااسکواڈ کلفٹن نے کے بی بی سی کو 41-44 پوائنٹس سے شکست دے دی ممبااسکواڈ کی جانب سے کینتھ جانسن نے 15 عمر خان نے 10 اور محمد طحہ نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کے بی بی سی کی جانب سے راج کمار لکھوانی نے 13 جبکہ دانیال احمد اور وجہیہ عباسی نے 10-10 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں سید مصنف شاہ، ظفراقبال ،زاہد ملک اور طارق حسین نے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ زعیمہ خاتون ،نعیم احمد ، ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجادئے میچوں کے آغاز پر عبد الناصر اور عبدالکریم مغل کے لئے دعائے مغفرت اور محمد ارشد کے لئے دعائے صحت کی گی درین اثنا KBBA کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں ایک وفدنے جس میں عظمت اللہ خان اور ذولفقار عباس خان شامل تھے روزنامہ ڈان کے اسپورٹس ایڈیٹررشاد محمد سے انکی والدہ جوکہ ماہر تعلیم تھیں اور 17 سال سرسید گورئمنٹ کالج کی پرنسپل تھیں انکے انتقال پر رشاد محمد سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی ۔

وقت اشاعت : 23/02/2021 - 18:30:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :