خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے تھروبال کے مقابلے 8 مارچ کو منعقد ہونگے

منگل 23 فروری 2021 20:51

خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے تھروبال کے مقابلے 8 مارچ کو منعقد ہونگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے تھروبال مقابلے 8 مارچ کو ہونگے، گذشتہ روز پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے، جس کے سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشیز اور اداروں کو ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی مقابلے منعقد ہونگے۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 20:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :