علیم ڈار کی عدم دستیابی ، پی ایس ایل میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی

منگل 23 فروری 2021 20:51

علیم ڈار کی عدم دستیابی ، پی ایس ایل میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) علیم ڈار کی عدم دستیابی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق علیم ڈار افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔علیم ڈار اب 23 اور 24 فروری کے شیڈول لیگ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔اسی طرح 12، 13، 14 اور 15 مارچ کو شیڈول میچز میں علیم ڈار کی جگہ ضمیر حیدر، راشد ریاض اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 20:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :