پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا، وہاب ریاض کی ٹیم میں دو تبدیلیاں

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 23 فروری 2021 18:41

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 فروری2021ء) پی ایس ایل 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ملتان کی ٹیم میں عثمان قادر اور ایمرجنگ پلیئر شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پشاور کی ٹیم میں محمد عرفان اور ٹام کوہلر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 18:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :