پی ایس ایل کے دوران راستوں کی بندش ،ایس پی ٹریفک ایسٹ ذاتی حیثیت میں طلب

بدھ 24 فروری 2021 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس ایل کے دوران راستے بند کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت عدالت نے ایس پی ٹریفک ایسٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس ایل کے دوران راستے بند کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کا بتایا کہ آغا اسپتال والا روڈ ٹائم میڈیکو سے روڈ بند کردیا ہے نیو ٹاون سے کھول دیا ہے ٹریفک جام میں چھینا چھپٹی کی واردتین ہورہی ہیں کل وکیل صاحب کے بچے کو ڈکیتی کے دوران مار دیا گیا پی ایس ایل کے پیچھے لگ گئے ہیں پورے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ڈی ایس پی رضا میاں فوکل پرسن محکمہ پولیس عدالت میں پیش ہوئے جسٹس محمد علی مظہر کا استفسار کیا کہ کل بچہ مر گیا وہاں پولیس کہاں ہے آپکی اسسٹینٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ وہاں کیا کیا بند ہے مجھے نہیں پتہ ہے پولیس کا کام ہے سیکورٹی انتظام کرنا ٹریفک سنبھالنا ہوتا ہے درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ ٹریفک کام میں وارداتوں کی روک تھام تو کی جائے تاکہ کسی کی جان نہ جا سکے پولیس فوکل پرسن نے کہا کہ میری اپنی رہائش اسی جگہ کی ہے وہاں سیکورٹی ہوتی ہے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں خدشہ ہے ٹریفک جام کا وہاں نفری تعینات کریں عدالت آئندہ سماعت پر سڑکیں بند کی گئی ان سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا پولیس کی نفری تعینات کی جائے تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں عوام کو تحفوظ فراہم کیا جائے پی ایس ایل کے دوران سیکورٹی انتظامات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک ایسٹ کو ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 00:04:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :