عالمی شہرت یافتہ گالف چیمپئن ٹائگر وڈز خوفناک کار حادثے کا شکار ہوگئے

امریکی گالف چیمپئن انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، حادثہ لاس اینجلس میں پیش آیا، گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی

muhammad ali محمد علی بدھ فروری 01:08

عالمی شہرت یافتہ گالف چیمپئن ٹائگر وڈز خوفناک کار حادثے کا شکار ہوگئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2021ء) عالمی شہرت یافتہ گالف چیمپئن ٹائگر وڈز خوفناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق گالف چیمپئن ٹائگر وڈز ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہونے کے بعد اس وقت تشویش ناک حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں پیش آئے حادثے کے دوران تائگر وڈز کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔ بعد ازاں انہیں ریسکیو ٹیموں نے بمشکل تباہ شدہ گاڑی میں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ امریکی گالف چیمپئن انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹائگر وڈز کی ایک سے زائد سرجریز کی جائیں گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 01:08:41

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments