پاکستان میں عمران خان کو وزیراعظم دیکھ کر خوشی ہوتی کیونکہ وہ کرکٹررہ چکے ہیں:کرس گیل

میں یونیورس پرائم منسٹر ہوں، میں تمام پرائم منسٹرز کاباس ہوں:ویسٹ انڈین بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2021 14:11

پاکستان میں عمران خان کو وزیراعظم دیکھ کر خوشی ہوتی کیونکہ وہ کرکٹررہ چکے ہیں:کرس گیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 فروری 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز اور ’ یونیورس باس‘ کرس گیل نے اب خود کو ’یونیورسل پرائم منسٹر‘ قرار دے دیا ہے۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کرس گیل کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں عمران خان کو پرائم منسٹر دیکھ کر خوشی ہوتی کیونکہ وہ ایک کرکٹر بھی رہ چکے ہیں لیکن کیریبیئن میں ہمارے ہر جزیرے کا اپنا وزیراعظم ہوتا ہے مگر کیربئین کا اصل وزیراعظم میں ہوں کیونکہ میں یونیورسل باس ہوں، میں دنیا کے تمام وزرائے اعظم کا باس ہوں کیونکہ میں یونیورس باس ہوں‘۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل کا پاکستان سپر لیگ 6 میں سفر فی الحال ختم ہوگیا ہے اور وہ وطن واپس لوٹ گئے۔ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی والے یونیورس باس کے نام سے معروف ویسٹ انڈیز کے ممتاز بیٹسمیںن کرس گیل خوشگوار یادیں لیے واپس وطن لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں 24 گیندوں پر 39 اور اگلے میچ میں 40 گیندوں پر 68 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے والے 41 سالہ کرس گیل نے پی ایس ایل 2016ء میں لاہور قلندرز اور 2017ء میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

2006ء میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنیوالے کرس گیل کا کہنا تھا کہ انہیں آج بھی ملتان ٹیسٹ میں اپنی 94 رنز کی اننگز یاد ہے، پھر محمد یوسف اور یونس خان کی بیٹنگ کی وجہ سے انہیں تپتے سورج میں ایک طویل عرصے تک فیلڈنگ کرنی پڑی۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں (1003) کا ریکارڈ بنانے والے کرس گیل کہتے ہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ پرستار آپ کا کھیل پسند کریں یا آپ کھیلیں تو انہیں خوشی ملے۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 14:11:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :