سوات بورڈ کی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 25 فروری کو ہونگے

بدھ 24 فروری 2021 15:35

سوات بورڈ کی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 25 فروری کو ہونگے
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام بورڈ کی ٹیم کے چنائوکے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 25 فروری کو گراسی فٹ بال گرائونڈ ، سوات میں ہونگے، ٹرائلز کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے چار رکنی سلیکشن تشکیل دی ہے جن میں طاہر اللہ، محمد صالح، محمد ایاز خان اور افضل احمد خان شامل ہیں،منتخب ٹیم آل پاکستان انٹربورڈ فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی اور چمپئن شپ 27 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، ممبر سلیکشن کمیٹی ایاز خان نے بتایا کہ سوات میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیو ں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کے کھلاڑیوں کے لئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ سوات بورڈ کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے کہا کہ بورڈ کی ٹیم میرٹ پر منتخب کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 15:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :