9مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ویمن والی بال چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی

بدھ 24 فروری 2021 15:35

9مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ویمن والی بال چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ویمن والی بال چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی ، گذشتہ روز پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن نے یہ چمپئن شپ عیدالفطر کے بعد منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبرپختو نخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 15:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :