سری لنکن ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب

عمران خان کی ورلڈ کپ 1996ء جیتنے والے کپتان ارجنا رانا ٹنگا،سری لنکن کھلاڑیوں کی تعریف، اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ سری لنکن وزیر کھیل کو پیش کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2021 17:43

سری لنکن ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 فروری 2021ء ) سری لنکا میں وزیراعظم عمران خان کو بطور کرکٹر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں سری لنکن پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیرکھیل کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا ، تقریب کا اہتمام وزیراعظم عمران خان کو بطور کرکٹر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔

تقریب میں سری لنکن وزرا، پارلیمنٹیرینز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں وزیراعظم عمران خان کو ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کےنام سےمنسوب ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 68 سالہ عمران خان کے 21 سالہ کرکٹ کیریئرسےمتعلق ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جب کہ عمران خان نے بطور کرکٹر، سیاسی رہنما اور وزیراعظم اپنے تجربات شیئر کیے۔

سری لنکا کے یوتھ اینڈ سپورٹس منسٹر نے وزیراعظم عمران خان کو میمورنٹو پیش کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ 1996ء جیتنے والے سری لنکن کھلاڑیوں اور اس وقت کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی تعریف کی اور اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ سری لنکن وزیر کھیل کو پیش کیا۔                                        
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 17:43:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :