آل پاکستان گرلزانڈر19 جونیئر سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

بدھ 24 فروری 2021 22:32

آل پاکستان گرلزانڈر19 جونیئر سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان گرلزانڈر19 جونیئر سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے گرلز کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے مقالے منعقد ہوئے اس موقع پر چیف آرگنائزر منور زمان ‘ایگزیکٹو کمیٹی سکواش ایسوسی ایشن کے ممبر وزیر محمد‘شیر بہادر دیگرآفیشلز بھی موجود تھے‘گزشتہ روز ہونیوالے انڈر19 مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آرمی کی ثناء بہادر نے کے پی کی مائرہ حسین کے خلاف گیارہ پانچ ‘بارہ دس اور گیارہ چار ‘پنجاب کی صبغیٰ ارشد نے پنجاب ہی کی قطر الندیٰ کے خلاف گیارہ دو ‘گیارہ چھ اور گیارہ پانچ‘کے پی کی زہرہ عبداللہ نے کے پی کی ہی ام کلثوم کے خلاف گیارہ پانچ‘گیارہ آٹھ ‘آٹھ گیارہ اور گیارہ چھ جبکہ کے پی کی حراء عقیل نے کے پی کی ہی مناہل عقیل کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا سیمی فائنل میں کے پی کی حراء عقیل نے کے پی کی ہی زہرہ عبداللہ کے خلاف سات گیارہ ‘گیارہ نو ‘ گیارہ چھ اور بارہ دس سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاک آرمی کی ثناء بہادرنے پنجاب کی کے پی کی صبغیٰ ارشد کے خلاف بارہ دس ‘گیارہ آٹھ ‘آٹھ گیارہ اور گیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘فائنل آج ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 22:32:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :