رچرڈ پائی بس نے ویسٹ انڈین کرکٹ کے تن مردہ میں جان ڈالنے کا فارمولا پیش کردیا

منگل 29 اپریل 2014 13:43

جمیکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) رچرڈ پائی بس نے ویسٹ انڈین کرکٹ کے تن مردہ میں جان ڈالنے کا فارمولا پیش کردیا۔ فرسٹ کلاس اسٹرکچر کو یکسر تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز نے اپنی کرکٹ میں بہتری اورڈومیسٹک اسٹرکچر کی بحالی کے لئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ پائی بس کو گذشتہ برس ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کیا تھا۔

وہ ماضی میں دو مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں انہیں شروع میں ویسٹ انڈین کرکٹ کو سمجھنے میں کچھ دقت ہوئی مگر پھرنہ صرف انہوں نے اس کا اچھی طرح جائزہ لیا بلکہ اس کی خامیوں کا بھی اندازہ لگایا جن کو دور کرنے کیلئے انہوں نے اپنی جامع رپورٹ بورڈ کو جمع کروادی ۔ رچرڈ پائی بس نے فرسٹ کلاس کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کی سفارش کرتے ہوئے اسے ڈبل راوٴنڈ میں منعقد کرانے کو کہا ۔

(جاری ہے)

نوے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کو کہا گیا ہے تاکہ کھیل میں زیادہ پروفیشنلزم آئے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں تخمینہ لگایا کہ بورڈ کو نئے پلان کے تحت اسٹاف اور پلیئرز پر دو اعشاریہ آٹھ ملین خرچ کرنا پڑیں گے۔ سات لاکھ پچاس ہزار ڈالرز فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹس پر آنے والے اخراجات پر صرف ہوں گے۔ تین لاکھ ڈالر اے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں کی صورت میں ادا ہوں گے۔ رپورٹ میں اسپانسر شپ کے ذریعے ریونیو حاصل کرنے کے طریقوں کی بھی نشاندہی کی گئی ۔

وقت اشاعت : 29/04/2014 - 13:43:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :