عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کو سزا میں 6 مہینے کا ریلیف دیدیا

عدالت نے کرکٹر کی سزا ڈیڑھ سال سے کم کرکے ایک سال کردی ، 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 فروری 2021 11:21

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کو سزا میں 6 مہینے کا ریلیف دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2021ء ) عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر عمر اکمل کو سزا میں 6 مہینے کا ریلیف دیدیا ہے ۔ عدالت نے عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال سے کم کرکے ایک سال کردی ہے جب کہ ٹیسٹ کرکٹر پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ عمر اکمل کے وکلاء دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے 7 گھنٹے تک طویل سماعت کے بعد دسمبر 2020ء میں عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک پر ہونے والی سماعت میں پی سی بی اور کرکٹر کے وکلاء نے اپنے موقف کے حق میں دلائل دیے تھے۔ ثالثی عدالت کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایڈجوڈیکیٹر نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پی سی بی کے آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی عمر اکمل کو 3 سال کی سنائی گئی سزا کو کم کرکے 18 ماہ کردیا تھا۔ کرکٹ بورڈ کے شعبہ قانون نے سزا کو کم کرنے کے فیصلے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دوسری جانب عمر اکمل نے پی سی بی کی اپیل کو چیلنج کرتے ہوئے سزا کو مزید کم کرنے کی استدعا کردی تھی۔
وقت اشاعت : 26/02/2021 - 11:21:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :