یووراج سنگھ نے احمد آباد ٹیسٹ کیلئے استعمال ہونے والی پچ پر سوال اٹھا دیئے

اگر انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ ایسی پچز پر باؤلنگ کرتے تو 1000 اور 800 وکٹیں لے لیتے، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون اور ایشانت کو مبارک ہو: سابق بھارتی آل رائونڈر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 فروری 2021 12:28

یووراج سنگھ نے احمد آباد ٹیسٹ کیلئے استعمال ہونے والی پچ پر سوال اٹھا دیئے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2021ء ) سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے احمد آباد ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی پچ پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ٹیسٹ میچ کا دو دن میں ختم ہونا اچھا ہے کہ نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 39 سالہ یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ ’اگر انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ ایسی پچز پر باؤلنگ کرتے تو وہ 1000 اور 800 وکٹیں لے لیتے تاہم اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون اور ایشانت کو مبارک ہو‘۔

واضح رہے کہ احمد آباد ٹیسٹ میچ کی پچ پر کرکٹ ماہرین اور شائقین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے ،شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے انتہائی غیر معیاری پچ تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 1921ء کے بعد پہلی بار دو دن میں دس وکٹوں سے ہرا کر بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے بھی باہر کردیا جس کیلئے میچ میں گیارہ وکٹیں لینے والے اکشر پٹیل مرد میدان قرار پائے ۔

دوسرے روز تین وکٹوں پر 99 رنز کے ساتھ پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرنے والی ہوم ٹیم جو روٹ کی 5 اور جیک لیچ کی 4 وکٹوں کے سامنے 145رنز بنا سکی جس میں روہیت شرما کے 66 رنز نمایاں رہے ۔انگلش ٹیم دوسری باری میں بھی اکشر پٹیل کی 5 اور روی چندرن ایشوین کی 4 وکٹوں کے باعث بین سٹوکس کے 25 رنز سمیت 81 پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے 49 رنز کا ہدف کسی نقصان کے بغیر آٹھویں اوور میں عبور کیا تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 22 واں میچ تھا جس کا دو دن میں خاتمہ ہوگیا۔
وقت اشاعت : 26/02/2021 - 12:28:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :