پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 فروری 2021 14:34

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2021ء ) پی ایس ایل 6 کے 7ویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگیا ہے ۔ لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ لیگ کا دوسرا سیزن ہوگا جو پوری طرح سے پاکستان میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں شامل ان 6 ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیںگے۔

کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لیگ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آفس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل ٹی 20فارمیٹ کی کرکٹ ہے جسکا پہلا ایڈیشن 2016ء میں کھیلا گیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021ء میں کمنٹری کریں گے ،ان میں رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثناء میر،عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021ء کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔ معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کیسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔سٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھنا ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق تماشائیوں کے سٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہوگی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی سی بی پہلے ہی سٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر چکا ہے۔اس ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف موجود ہوگا۔ گرائونڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔لیگ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 26/02/2021 - 14:34:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :