رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا

’رمیز سپیکس‘ کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ، چینل کا نام بدل کر‘دی کارڈانو فاؤنڈیشن’ کردیا گیا ، صارفین کی تعداد بھی 1.8 ملین سے کم ہو کر 1.48 ملین رہ گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ فروری 14:43

رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2021ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے۔ رمیز راجہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے۔ رمیز راجہ نے لکھا کیا کہ ’میرا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ہے، میں اسے ری سٹور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

میرے ساتھ جڑے رہیں، شکریہ‘۔
معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ ’رمیز سپیکس‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس میں وہ کرکٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔رمیز سپیکس کی تمام ویڈیوز کو حذف کر دیا گیا ہے اور چینل کا نام تبدیل کر کے ‘دی کارڈانو فاؤنڈیشن’ کردیا گیا ہے۔ صارفین کی تعداد بھی 1.8 ملین سے کم ہو کر 1.48 ملین ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
مشہور مبصر کا یوٹیوب چینل شعیب اختر کے یوٹیوب چینل کے بعد پاکستان کا دوسرا مشہور کرکٹ یوٹیوب چینل تھا۔ رمیز کو دنیا بھر میں کرکٹ سے متعلق امور پر اپنی رائے دینے کے لئے جانا جاتا ہے ۔ سابق ورلڈ کپ جیتنے والے اوپنر نے 1997ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔ تب سے وہ پاکستان میں کرکٹ کمنٹری کی آواز رہے ہیں اور دنیا کے معزز کرکٹ کمنٹری میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ رمیز راجہ 1992ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین کرکٹ کمنٹیٹرز میں کیا جاتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/02/2021 - 14:43:54

Your Thoughts and Comments