ڈی جی پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ادارہ منہاج القرآن کے وفد کی ملاقات، سپورٹس کے فروغ پر بات چیت

جمعہ 26 فروری 2021 18:21

ڈی جی پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ادارہ منہاج القرآن کے وفد کی ملاقات، سپورٹس کے فروغ پر بات چیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ادارہ منہاج القرآن کے وفد نے جمعتہ المبارک کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، وفد میں ڈائریکٹر شہزاد رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ چودھری اور حاجی اسحاق شامل تھے ، ملاقات کے دوران نجی تعلیمی اداروں میں سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں نجی تعلیمی ادارے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس کے فروغ کے لئے ادارہ منہاج القرآن سے ہر طرح سے تعاون کریں گے، وفد نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں سپورٹس کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، سپورٹس کے ایونٹس باقاعدگی سے منعقد کرائے جاتے ہیں جس سے طلبہ میں سپورٹس کا رحجان فروغ پار رہاہے، وفد نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو ادارہ منہاج القرآن کے دورے کی بھی دعوت دی۔

وقت اشاعت : 26/02/2021 - 18:21:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :