کوئٹہ میں شیڈول پاکستان انٹربورڈ بوائز تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی تھرو بال ٹیم فائنل کرلی گئی

جمعہ 26 فروری 2021 23:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) کوئٹہ میں شیڈول پاکستان انٹربورڈ بوائز تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی تھرو بال ٹیم فائنل کرلی گئی، اس ضمن میں سلیکشن کے لئے ہونے والے ٹرائلز اور کیمپ کے بعد ورکنگ کمیٹی کے ارکان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری، کوہسار اور شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد کے سینئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پرویزاحمد شیخ،خرم رفیع صدیقی اور عائشہ آرائیں نے فائنل ٹیم ضروری کاروائی اور دستاویز کی جانچ پڑتال کے لیئے لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ کے سپرد کر دی، منتخب کھلاڑیوں میں پبلک اسکول حیدرآباد کے وقاص احمد، اویس شیر، عبدالحنان، اللہ ڈنو،شاہ محمد، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوہسار کے سید علی حسنین کاظمی، محمد محب، ملک علی محمد، علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے ماجدعلی،نصیب اللہ، ملک عمران علی، قائد اعظم رینجرز اسکول اینڈ کالج حیدرآباد کے شہریار شہاب شامل ہیں جبکہ علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے ثاقب علی اور رینجرز کالج کے علی حیدر اسٹینڈ بائی میں ہیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2021 - 23:55:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :