بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس سے دور رکھنے کیلئے سرگرم

آئی سی سی ایونٹس کیلئے بڈنگ کی تجویز پر بھارتی بورڈ برہم ،آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پہلے کی طرح کی جائے: بی سی سی آئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 فروری 2021 16:46

بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس سے دور رکھنے کیلئے سرگرم
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 فروری 2021ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس سےدور رکھنےکیلئے سرگرم ہوگیا ، روایتی دشمن بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ۔ سازشوں کے ماہر بھارت نے ایک بار پھر کھیلوں کی دنیا میں بھی اپنا مکروہ چہرہ عیاں کردیا، بھارت نے ورلڈ ایونٹس کیلئے آئی سی سی کی نئی بڈنگ پالیسی کی مخالفت کردی ۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے دوٹوک انداز میں اظہار دلچسپی اور ممکنہ میزبان کی جانب سے فیس وصول کیے جانے کی تجویز کی مخالفت کی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹس کی میزبانی کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہونا چاہیے، بھارت کی جانب سے یہ مطالبہ اس لئے سامنے آیا ہے کیوں کہ پاکستان نے 2023ء سے 2031ء کے 8 سال کے شیڈول کے دوران آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی آفر کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر 5 سے 6 آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرنا چاہتا ہے، نئے کرکٹ سائیکل میں آئی سی سی 20 ایونٹس کرائے گا۔ متعصب بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پہلےکی طرح کی جائے اور اسی لئے بھارت نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔            
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 16:46:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :