آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 27 فروری 2021 18:24

آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، گراؤنڈ میں شائقین فٹبال کا رش امنڈ آیا ، افتتاحی میچ الشمس فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت لیا ،ٹورنامنٹ فٹبال سے وابستہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا،مہمان گرامی کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مابق گانگوٹی گراؤنڈ روہڑی میں یونین فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے افتتاحی تقریب کے مہمان خاص چئیرمین لوکل کاؤنسل ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ تھے افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ آرگنائیزنگ کمیٹی کے چئیرمین اسفند یار منگی،سیکریٹری آرگنائیزر سید اطہر شاہ،آفتاب احمد،زاہد سعید ،طارق کمبوہ،عبدالستار بروہی،عابد آخوند،اسجد حسین خلجی،آصف آخوند،رضا محمد سمیت روہڑی اور سکھر کی سیاسی و سماجی شخصیات ،فٹبال کلب کے آفشیلز،کھلاڑیوں اور شائقین فٹبال کلب کی کثیر تعداد نے شرکت مہمان گرامی نے فٹبال کو کیک لگا کر آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا قبل ازیں مہمان گرامی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا مہمان گرامی نے شرکائ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ سندھ کی تاریخ کا یادگار اور فٹبال سے وابستہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا اس ٹورنامنٹ کے زریعے سندھ کے فٹبال کھلاڑیوں کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہونگے ،آرگنائیزنگ کمیٹی کی جانب سے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ پیش کیا گیا دوسری جانب افتتاحی میچ الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ اور ایگل فٹبال کلب جیکب آباد کے مابین ہوا، الشمس فٹبال کلب لاڑکانہ نے یہ میچ ایک صفر کے مقابلے سے جیت لیا۔

وقت اشاعت : 27/02/2021 - 18:24:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :