قراقرام یونیورسٹی میں زیر تعمیر نیو اکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو علی سدپارہ کے نام سے منسوب کردیا

ہفتہ 27 فروری 2021 19:05

قراقرام  یونیورسٹی میں زیر تعمیر نیو اکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو علی سدپارہ کے نام سے منسوب کردیا
گلگت ۔27فروری  (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2021ء) :قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی میں زیر تعمیر نیو اکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو علی سدپارہ کے نام سے منسوب کردیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق وائس چانسلر نے نیواکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو کے نام کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ مرحوم علی سدپارہ نے ملک عزیز کے نام کوروشن کرنے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

بلڈنگ کو ان کے نام کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ طلبہ وطالبات کو اس قومی ہیرو کے حوالے سے پتہ چلے او ر ان کی زندگی سے پیغام لیتے ہوئے طلبا علم وتحقیق کے میدان میں ان کی طرح نمایاں کارنامے سرانجام دیے سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر نے یونیورسٹی طلباکی جانب سے علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کے نام شمع روشن کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا۔

وائس چانسلر نے کہاکہ قومی ہیرو نے ملک عزیز کے سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ان کانام تاقیامت زندہ رہے گا۔انہوں نے کہاکہ علی سدپارہ کی زندگی سے ہمیں یہ پیغام ملتاہے کہ اپنے خواب اور منزل کے حصول کے لیے اگر موت کو بھی گلے لگاناپڑے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔لہذا نوجوان بلخصوص طلبہ وطالبات علمی میدان میں نمایاں کارنامہ انجام دینے کو اپنا ہدف بنائیں اوراس ہدف کے حصول کے لیے بھرپور محنت کریں۔ وائس چانسلر نے کہاکہ نیواکیڈمک بلاک ٹو کے تعمیراتی کام مکمل ہونے پر بلڈنگ میں علی سدپارہ کاتصویر اور نام کی تختی بھی نسب کیاجائے گا۔تاکہ یونیورسٹی کے طلبا کے لیے قومی ہیرو کا نام حوصلہ اور عزم وہدف کے حصول سے متعلق ہمت فراہم کرتا رہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 19:05:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :