کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہیں، ہر میچ کے حوالے سے علیحدہ طریقے سے سوچنا پڑ رہا ہے، بابر اعظم

ہفتہ 27 فروری 2021 23:33

کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہیں، ہر میچ کے حوالے سے علیحدہ طریقے سے سوچنا پڑ رہا ہے، بابر اعظم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6کی فرنچائز کراچی کنگز کے سینئر کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ کسی بھی حریف کو آسان نہیں سمجھتے، ہر میچ کے حوالے سے علیحدہ طریقے سے سوچنا پڑ رہا ہے۔ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی سمیٹنے کے بعد بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ میچ کی پارٹنر شپ سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شرجیل خان نے عمدہ اننگز کھیلی، اس وقت کراچی کنگز نے 20 رنز کم اسکور کیے تھے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کہا کہ مثبت انداز سے حالات کے مطابق کرکٹ کھیلی ہے۔میچ فنشر بننے سے حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ وکٹ پر بولنگ زیادہ بہتر ثابت نہیں ہورہی ہے۔کراچی کنگز کے ساتھ اپنی وابستگی سے متعلق بابر اعظم نے کہاکہ پانچواں سال ہے کہ کراچی کنگز کے ساتھ ہوں۔اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ جب زیادہ تعداد میں شائقین آئیں گے تو ہمیں بھی مزہ آئے گا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہیں، ہر میچ کے حوالے سے علیحدہ طریقے سے سوچنا پڑ رہا ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 23:33:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :