شعیب اختر کا بھارتی ٹک ٹاک سٹار ونیتا کھیلنانی کو اپنا ہم شکل ماننے سے انکار

خاتون کا کچھ کام بہت پسند آیا ، وہ ناقابلِ یقین حد تک مزاحیہ ہے پر ہم دونوں ایک جیسے نہیں ہیں: پیسر کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2021 15:30

شعیب اختر کا بھارتی ٹک ٹاک سٹار ونیتا کھیلنانی کو اپنا ہم شکل ماننے سے انکار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 فروری 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی ٹک ٹاک سٹار سے حیران کُن مشابہت کے چرچے کے بعد ردعمل دے دیا۔ 45 سالہ شعیب اختر نے بھارتی ٹک ٹاک سٹارکو ساتھ ہی ہمشکل ماننے سے منع کردیا۔ ٹویٹر پر شعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’خاتون کا کچھ کام بہت پسند آیا ، وہ ناقابلِ یقین حد تک مزاحیہ ہے لیکن ہم دونوں ایک جیسے نہیں دکھتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ سوشل صارفین گزشتہ دنوں بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار ونیتا کھیلنانی سے شعیب اختر کی مماثلت پر حیران تھے۔ ونیتا تو اس حیرت انگیز مماثلت کو انجوائے کررہی تھیں لیکن شعیب اختر چپ تھے، اب انہوں نےمشابہت کو ماننے سے ہی انکار کردیا۔

(جاری ہے)

وینیتا کھلنانی بھارتی نژاد امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک سٹار ہیں اور 2018ء میں مس انڈیا نارتھ امریکا کا خطاب بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل وینیتا نے مزاحیہ مواد سے بھری ویڈیو ’’دیسی پیرنٹس‘‘ سوشل میڈیا پر ڈالی تھی،

وینیتا کی یہ ویڈیو پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی اور اسی وقت سے لوگوں نے وینیتا کی سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے مشابہت کو نوٹس کیا تھا ، بہت سے لوگوں نے تو شعیب اور وینیتا کو جڑواں بہن بھائی تک قرار دے دیا تھا۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
شعیب اختر سے مشابہت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وینیتا تک بھی پہنچ گئیں اور انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں واقعی وینیتا اور شعیب اختر کی شکلوں میں کافی حد تک مشابہت نظر آرہی ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ وینیتا نے کیپشن لکھا ’’سب لوگ کہہ رہے ہیں میری شکل اس شخص (شعیب اختر) کے ساتھ ملتی ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟‘‘۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
وقت اشاعت : 28/02/2021 - 15:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :