چوتھے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کا کھاریاں کے قریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں آغاز ہوگیا، آئی ایس پی آر

پیر 1 مارچ 2021 15:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ یکم مارچ2021ء) چوتھے ’’بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے2021 ‘‘کا کھاریاں کے قریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں آغاز ہوگیا، 3 روزی مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ڈومیسٹک ٹیموں کے علاوہ 8 اتحادی ممالک کی ٹیمیں بھی مقابلے میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اتحادی ممالک اردن ، سری لنکا ، ترکی اور ازبکستان کی ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہوں گی جبکہ  مراکش ، انڈونیشیا ، قزاخستان  اور تاجکستان مبصرین کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔

جسمانی اور پیشہ ورانہ ڈومینز میں حکمت عملی کی مہارت کے ساتھ ساتھ حصہ لینے والی ٹیموں کی چستی کو جانچنے کے لئے یہ مقابلےترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ بروقت فیلڈ منظرناموں کو چیلنج کرنے کے لئے جوان چاک و چوپند رہیں۔ 62 گھنٹے طویل ایونٹ میں مختلف کراس ڈومین، جسمانی برداشت ، پانی کی راہ میں رکاوٹ عبور ، کیمیائی ، حیاتیاتی ، ریڈیولاجیکل ماحول میں  قریبی ہدف کی بحالی اور حفاظت شامل ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 15:44:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :