لاہور اور کراچی کا میچ اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے،وسیم خان

بابر اعظم میں اچھا کپتان بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں ، ہم نے مشورے کے بعد ہی بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا، انٹرویو

پیر 1 مارچ 2021 17:51

لاہور اور کراچی کا میچ اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے،وسیم خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان جوکانٹے دار میچ ہوا وہی اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے۔ایک انٹرویومیں وسیم خان نے بتایا کہ میں جب پاکستان آیا تھا تو پی ایس ایل دبئی میں ہورہا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے ، ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بحال کیا۔

(جاری ہے)

وسیم خان نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حوالے سے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کے فیصلے پر بابراعظم سے بات کی گئی تھی، پہلے یہ سسٹم کا فیلیئر تھا تمام فارمیٹ میں ایک کپتان نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میں اچھا کپتان بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں ، ہم نے مشورے کے بعد ہی بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا۔وسیم خان نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سارے فیصلے ٹھیک ہوں، کوشش ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ صحیح فیصلے لئے جائیں۔
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 17:51:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :