آل پاکستان ایچ ای سی نیٹ بال وومین چیمپئن شپ ،یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی جبکہ لاہور کالج وویمن دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 1 مارچ 2021 23:04

آل پاکستان ایچ ای سی نیٹ بال وومین چیمپئن شپ ،یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی جبکہ لاہور کالج وویمن دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) انٹرورسٹی مین اینڈ وومن نیٹ بال چیمپئن شپ 2020 -21 اختتام پزیرہوگئی۔ جس کو آئی بی اے کراچی نے ہوسٹ کیا انڈرداسپرویژن آف ایچ ای سی آل پاکستان انٹر ورسٹی نیٹ بال چیمپئن شپ اختتام پزیرہوگئی۔ نیٹ بال وومین چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف پنجاب نے حاصل کی۔ لاہور کالج وویمن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مین نیٹ بال چیمپیئن شپ کا اختتام۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے چیمپئن شپ جیت لی۔ گورنمنٹ کالج لاہور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سپیرئیر یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی۔ ڈاکٹر دانش علی پیٹرن اسپورٹس آئی بی اے کراچی۔ سید گوہر رضا زیدی مینیجر اسٹوڈنٹ سینٹر اینڈ اسپورٹس فیسیلیٹیز آئی بی اے کراچی، سید وقاص اسسٹنٹ آئی بی اے اسپورٹس، آرگنائزنگ سیکریٹری مدثر آرائیں پریزیڈنٹ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن، میڈیا کوارڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی اور محمد ریاض ٹورنامنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 23:04:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :