قائداعظم انٹر ڈویژنل اوپن ٹیبل ٹینس(مرد وخواتین)، ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ (کل )شروع ہو گی

پیر 1 مارچ 2021 23:04

قائداعظم انٹر ڈویژنل اوپن ٹیبل ٹینس(مرد وخواتین)، ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ (کل )شروع ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل اوپن ٹیبل ٹینس(مرد وخواتین)، ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ کل بروز ( منگل ) سے شروع ہورہی ہے، چیمپئن شپ دو روز جاری رہے گی،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی ، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ ہوں گے، چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9ڈویژن کے 324 کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں، چیمپئن شپ کے آغاز پر کھلاڑی مارچ پاسٹ کریں گے۔

ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) کے دو، دو پول بنائے گئے ہیں، مردوں کے پول اے میں لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا ڈویژنز جبکہ پول بی میں فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور ساہیوال ڈویژنز شامل ہیں، خواتین کے پو ل اے میں لاہور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور جبکہ پول بی میں ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژنز شامل ہیں، 2مارچ کومردوخواتین کے 16،16 مقابلے صبح 9بجے سے لے کر سہ پہرساڑھے تین بجے تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ویٹ لفٹنگ (مرد) کے مقابلی2مارچ کو جمنزیم ہال کے باہر ہوں گے جس میں 55، 61، 67،73 ،81، 89، 96 کلو گرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، 3مارچ کو 102،109اور 109پلس کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، 2مارچ کو مقابلے صبح 8بجے شروع ہوں گے۔پاور لفٹنگ (خواتین) کے مقابلے 2مارچ کو ہونگے جن میں 47،52،57،63اور 69کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، 3مارچ کو 76،84اور 84کلوگرام پلس ویٹ کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوں گے، مارچ کو مقابلے صبح 8بجے شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 23:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :