فرسٹ آل کراچی وومن فٹبال ٹورنامنٹ، دیا نے ہزارہ کو ہرادیا

وومن فٹبالر باصلاحیت ہیں، سمیرا چشتی - فٹبال کو فروغ دیں گے، سعدیہ شیخ

پیر 1 مارچ 2021 23:04

فرسٹ آل کراچی وومن فٹبال ٹورنامنٹ، دیا نے ہزارہ کو ہرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) فرسٹ آل کراچی وومن فٹبال ٹورنامنٹ چشتی فائونڈیشن کے تعاون سے زیرو گرائونڈ زم زمہ میں منعقد کیا گیا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ 7 اے سائڈ رائونڈ روبن لیگ کی بنیاد پر ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں دیا وومن فٹبال کلب یلو نے ہزارہ یونائٹڈ کو 3-2 سے شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا اور مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔

پینالٹی کک پر میچ کا فیصلہ ہوا۔ دیا کی رخسار راشد، زونیرا شاہ اور شمائلہ نے گول اسکور کیے جبکہ ہزارہ یونائیٹڈ کی کومل اور حسین فاطمہ ایک ایک پنالٹی میں کامیاب قرار پائیں۔ تھرڈ پوزیشن ٹی ایل ایچ ، فیئر پلے ٹرافی (دیا بلیو)، بیسٹ گول کیپر عروسہ نواز، بیسٹ ڈفینڈر (دیا بلیو) عمیمہ متاہر، بیسٹ مڈ فیلڈر (ہزارہ یونائٹڈ(حسین فاطمہ، بیسٹ اسٹرائکر )دیا یلو) شمائلہ حسین ، بیسٹ اسکورر (ہزارہ یونائیٹڈ11 گول زونیرا شاہ قرار پائیں۔

(جاری ہے)

مہمانِ خصوصی سمیرا چشتی ، مہمانِ اعزازی نوشین احمد جی ، ہزارہ یونائیٹڈ اکیڈمی کے چیف علی چنگیزی بھی موجود تھے۔اس موقع پر سمیرا چشتی نے کہا کہ خواتین فٹبالرز میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ نوشین احمد جی نے کہا کہ وومن میں فٹبال گیم کے لگائو میں اضافہ خوش آئند ہے۔ علی چنگیزی نے کہا کہ کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ میں اضافہ ہونا چاہئے۔ دیا وومن فٹبال کلب کی بانی و چیئرپرسن سعدیہ شیخ نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں سمیرا چشتی نے دیا یلیو کو ونر، ہزارہ یونائیٹڈ کو رنر اپ اور ٹی ایل ایچ کو تھرڈ پوزیشن پر ٹرافی ، انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 23:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :